Live Updates

شانگلہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، امیر سلطان گجر اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل

جمعہ 8 جون 2018 19:45

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) شانگلہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،گجر قوم کے رہنماء امیر سلطان گجر اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل ،متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر انتخابات لڑنے کا اعلان،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ایم ایم اے کی نشان پر اعتماد کریں۔

شانگلہ کے عوام ماضی میں علاقہ کو پسماندہ رکھنے والوں کی کڑا احتساب کرکے ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لے۔امیر سلطان گجر کا شانگلہ پریس کلب الپوری میں جمعہ کو ہزاروں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانچ سال دھوکے میں رکھا ، اب فیصلہ ہوچکا ہے ، گجر قوم اپنی محرومیوں کی ازالے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے ایک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پی کے 24کے امیر متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شیر عالم خان نے کہا کہ حاجی عبد المنعم نے گزشتہ انتخابات میں علماء کرام کے ساتھ دھوکہ کیا اور اعلانات کرتے رہے ، حلقہ کے پانچ سو سے زائید علماء ان کے ساتھ ہیں جو صرف پروپیگنڈا اور اپنی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے، انتخابات میں علماء کو دھوکہ دیا تو ہم نے سپریم کورٹ کے ذریعے ان کو تا حیات نا اہل قرار دیا جو اس کیلئے سب سے بڑی سزا ہے ، انجینئر امیر مقام نے 2002میں کتاب کے نام پر الیکشن لڑکر کامیابی حاصل کی اور دھوکہ دیا اب اس کا بدلہ ہم 2018میں لیں گے ،آئندہ عام انتخابات میں شانگلہ کے غیور عوام جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے امیدواران کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرکے ثابت کردیں گے کہ ان لوگوں کو دھوکہ دینے والوں کا انجام شکست ہوتا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور ایم ایم اے حلقہ پی کے 23کے متوقع امیدوار محمد یار خان نے کہا کہ شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں ائندہ عام انتخابات میں یہاں پر دو دہائیوں سے برسراقتدار ٹولے کو شکست دیکر حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرے گی،ظلم بربریت کے خلاف جہاد شروع ہوچکا ہے ، گجر قوم کو عزت دیا ہے ، آپ بھی جمعیت علماء کو عزت دے ،شانگلہ کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے ،ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی کے سینئر نائب امیر مولانا جمشید نے کہا کہ جغرافیائی سرحدات کی حفاظت پاک آرمی کر رہی ہے جبکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کر رہی ہے ،جمہوریت میں بندوں کو گنا جاتا ہے تولا نہیں جاتا ہے ، پاکستان کا سپریم لا ء قرآن و سنت ہے اور ائین کے حفاظت کیلئے علماء نے اہم کردار ادا کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس میں مولانا عبد الماجد حقانی ،قاری زین اللہ ، مولانا سیف الاسلام ، مولانا فضل خالق ودیگر رہنماء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات