جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ،صابرحسین اعوان

جمعہ 8 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وصدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاورونامزداُمیدوار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے، اس نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور جب بھی عوام نے موقع دیا ہے ہمارے نمائندوں نے ہر قسم کے حرص و لالچ کو بالائے تاک رکھتے ہوئے خدمت کا حق ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا قیام سے ملک میں دینی قوتیں ایک ہو چکی ہیں اور ان کا اتحاد ہی نظریہ پاکستان کی بقاء ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی پی کے 73کے ذمہ داران نے ایم ایم اے کے ذمہ داران کے اعزاز میں حیات آباد باغ ناران میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیر جمعیت علماء اسلام ف ضلع پشاور مولانا خیرالبشر ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ونامزداُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 73عتیق الرحمن ، مولانا عقل وزیر چشتی ، قاری عاصم سمیع ، مولانا امان اللہ حقانی اور دیگر ذمہ داران نے بھی افطار ڈنر سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی و صدرمتحدہ مجلس عمل ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے کہا کہ شہر پشاور نے ہمیشہ دین سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور اب بھی ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہارکرے گا ۔ کارکنان ابھی سے گلی گلی نکل کر ایم ایم اے کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کو ایم ایم اے کا قلعہ ثابت کریں گے اور اس شہر کو منصوعی حکمرانوں سے نجات دی لائیں گے۔