چنیوٹ کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر نے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 19:45

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر نے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 99 چنیوٹ ون کے لئے ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ عدیلہ الطاف ریٹرنگ افیسر این اے 99 چنیوٹ ون سے بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیں آزاد امیدوار ملک غلام عباس نسوآنہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ہیںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ ریٹرنگ آفیسر این اے 100 چنیوٹ دو سے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیں جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار علی شاہ،ارشد قمر گرراوہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں جبکہ سید غلام عباس شاہ نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیںپی پی 93 کے لئے سنئیر سول جج ایڈمن ماجد وقار ریٹرنگ آفیسر 93 چنیوٹ ون سے گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیں جبکہ صرف سابق ایم پی اے مہر امتیاز احمد لالی نے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ , پی پی 94 میں سنئیر سول جج مدثر حسین ریٹرنگ آفیسر چنیوٹ دو سے سترہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیں پی پی پی کے سید کلیم امیر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں۔حلقہ پی پی 95 میں سول جج محمد آصف ریٹرنگ افسر چنیوٹ تھری سے گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیں اور ابھی تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کر ائے ہیں۔

حلقہ پی پی 96 میں سول جج بلال مسعود ریٹرنگ افیسر چنیوٹ فور سے بھی چھ ہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفسیر سے حاصل کئے ہیںاور آزاد امیدوار فیصل چڈھر نے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ ریٹرنگ آفیسر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 99 کے لئے ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ عدیلہ الطاف ریٹرنگ افیسر پی پی 93 کے لئے سنئیر سول جج ایڈمن ماجد وقار ریٹرنگ آفیسر , پی پی 94 میں سنئیر سول جج مدثر حسین ریٹرنگ آفیسر پی پی 95 میں سول جج محمد آصف ریٹرنگ افسر پی پی 96 میں سول جج بلال مسعود ریٹرنگ افیسر