سکھر،،بھٹو سندھ میں زندہ ہے مگر عوام مرچکی ہے اور مر رہی ہے، راشد محمود سومرو

پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کیا ہے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے بجائے بھوک افلاس اور بدامنی دی گئی ہے پانی کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ہے کسانوں کو ان کی گندم اور گنے کی فصلوں کے نرخ نہیں ملے ، صدر متحدہ مجلس عمل سندھ کی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 19:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بھٹو سندھ میں زندہ ہے مگر عوام مرچکی ہے اور مر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکے بعد میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر انکے ہمراہ مولانا محمد صالح اندھڑ، عبدالحمید ، قاری لیاقت علی و دیگر رہنماموجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کیا ہے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے بجائے بھوک افلاس اور بدامنی دی گئی ہے پانی کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ہے کسانوں کو ان کی گندم اور گنے کی فصلوں کے نرخ نہیں ملے ہیں وہ بھوکے مررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان کا احساس تک نہیں کیا ہے پیپلزپارٹی سے مقابلے کے لیے جی ڈی اے سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات چل رہے ہیں اور ان سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی باتیں چل رہی ہیں ہم نے سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کیمقابلے کا اعلان کیا ہے اور پنوعاقل سے میرا کاغذات نامزدگی فارم بھرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے این اے 206 پر مقابلیکے لیے بھی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے انشائ اللہ سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کو شکست فاش دیں گے۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کے پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ پی پی کی سابق اور موجودہ کارکردگی عوام کے سامنے ظاہر ہے انشائ اللہ ملک بھر سے ایم ایم اے عوام کی طاقت سے بھرپور اور تاریخی کامیابی حاصل کریگی علاہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا پی پی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار تو حاصل کیا لیکن عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے بجائے ان کے بنیادی مسائل صحت،تعلیم،پینے کا پانی،بجلی،گیس بھی نہیں دی جس کی وجہ سے ملک کی عوام خصوصا سندھ کے لوگ شدید پریشان ہیں، ترقیاتی کاموں کے لئے آنے والے فنڈز کرپشن کی نظر ہو گئے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل خودکشی کر رہی ہے ،مظلوم عوام تحفظ فراہمی اور انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے انشائ اللہ عوام نے موقع دیا تو نا صرف انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرینگے بلکہ ان کو ہر ممکن تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کے ہم لوگ عوام کی بھلائی کے لئے میدان جنگ میں کودے ہیں اگر عوام نے اپنے ضمیر کا درست فیصلہ کیا تو انشائ اللہ بار بار اقتدار کا مزا لوٹنے والے کرپشن میں ملوث عناصروں کو عبرتناک شکست دینگے۔