سکھر میں شیعہ علماء کونسل کی قبلہ اول بیت المقدس پر قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی اور نعرے بازی

جمعہ جون 19:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سکھر میں شیعہ علماء کونسل کا قبلہ اول بیت المقدس پر قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی اور نعرے بازی پریس کلب پر مظاہرہ تفصیلات کے مطابق شیعہ علمائ کونسل کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر اسرائیل کے بیت المقدس پر غاصبانہ قبضیکیخلاف مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کیمسلمانوں کو قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے علمائے کرام نے فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والیمظالم کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ دیگر عالمی ادارے بیت القدس کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں