Live Updates

پیپلزپارٹی کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سیاست کررہی ہے،نصرت سحر عباسی

حالانکہ اس نے اپنے دور میں اس منصوبے کے لیے رقم رکھی تھی وہ الیکشن جیتنے کیلیے کالا باغ ڈیم کے معاملے کو اٹھا رہی ہے فنکشنل لیگ روز اول سے ڈیم کی مخالف رہی ہے، مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل

جمعہ 8 جون 2018 19:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سیاست کررہی ہے حالانکہ اس نے اپنے دور میں اس منصوبے کے لیے رقم رکھی تھی وہ الیکشن جیتنے کیلیے کالا باغ ڈیم کے معاملے کو اٹھا رہی ہے فنکشنل لیگ روز اول سے ڈیم کی مخالف رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں افطار پارٹی میں شرکت کے بعد میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف میں اتحاد ہوگا جہاں پر ان کاامیدوار ہوگا ہم امیدوار کھڑا نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں جنسی ہراساں کرنے جیسے واقعات کا سامناکرنا پڑتا ہے ریحام خان کی کتاب پر کیا تبصرہ کریں ان کی کتاب آنے سے پہلے اس پر اتنے تبصرات سامنے آچکے ہیں لیکن جسنی ہراساں کرنے کے واقعہ کی میں خود متاثر رہی ہوں اور میں نے اس کا مقابلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہماری پارٹی میں نہ کوئی اقامہ والا ہے اور نہ کوئی غلط کام کرنے والا اس کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو عوام سے کچک چھپانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ پیر صاحب پگاڑا کیحکم پر این اے 206سیحصہ لے رہی ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات