Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے

اس مقدس اور با برکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ہمراہ ہوں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 19:16

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مقدس اور با برکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دعاوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمرے پر جانے کا اعلان کر دیا ۔عمران خان 11جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔اس مقدس اور بابرکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ہمراہ ہوں گی ۔عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں ۔وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں جبکہ اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ مانیکا جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران خان کا مذہب اور روحانیت سے لگاو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔کچھ روز قبل انکی اور انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات