پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، چھالیہ کی کھیپ برآمد

ایک مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میںموجود246بوری چھالیہ برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا ،پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میںمالیت تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے

جمعہ 8 جون 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع ملی کہ کافی مقدار میںچھالیہ اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ سپر ہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میںموجود246بوری چھالیہ برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میںمالیت تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ چھالیہ،ایک عدد ہینو ٹرک اور02 افراد کو حراست میں لے لیاگیااور مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :