سائٹ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3شہری زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) سائٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے ۔طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سائٹ بی تھانے کی حدود مکہ ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 3افراد 30سالہ پرویز ولد روشن ،40سالہ الطاف ولد سجاول اور 40سالہ مشتاق ولد حبیب کو زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ۔