قائد نواز شریف کے چاہنے والے کراچی میں ٹھپہ مافیا کو سیاسی میدان سے سے آؤٹ کریں گے،علی اکبر گجر

جمعہ 8 جون 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو لاشوں بھتوں اور ٹھپوں کی سیاست سے نجات دلانے کے لئے کراچی ضلع غربی کے عوام کو مجاہدانہ کردار ادا کرنا ہوگا.

(جاری ہے)

ضلع غربی نے پیپلز پا رٹی اور متحدہ گٹھ جوڑ میں سب سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دیں جن کا حساب لینے کا وقت آن پہنچا ہی. سندھ کے عوام صوبے کو صحرا بنانے سے بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں. سندھ کے عوام کے حقوق کو لندن دوبئی اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنانے کے لئے گروی رکھنے والوں سے جان چھڑانے کے لئے سندھ کے عوام کے پاس سنہری موقع ہے