رسول بخش پلیجو کو جنگ شاھی میں آبائی گاوں مونگھر خان پلیجو میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 19:49

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) دانشور ادیب قانوندان عوامی تحریک کے سربراھ رسول بخش پلیجو کو جنگ شاھی میں آبائی گاوں مونگھر خان پلیجو کے ایک بڑے گرائونڈ میں سپرد خاک کیا گیا ہے ، عوامی تحریک کے سربراھ کے جنازے نماز میں پی پی پی سنیٹر سسئی پلیجو سندھانی تحریک کی صدر حسنہ راھو جو کی سربراھی میں عوامی تحریک کی رہنماوں اور کارکان کی بڑی تعداد سمیت پلیجو خاندان کی عورتوں نے شرکت کرکے جنازے کو کاندھا دیا اور مردوں کے ہمراہ نما زجنازہ ادا کرکے رسول بخش ہلیجو کو دعا دی اور مغفرت بخشی ، عوامی تحریک کے سربراھ کے آخری رسومات میں پاکستان سمیت جنوبی پنجاب ، بلوچستان کے سیاسی رہنماوں سمیت سندھ بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور عوامی تحریک کے رہنماوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر آخری رسومات میں شرکت کرنے والے سیاسی رہنماوں ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادرمگسی ، سندھ ھاری کمیٹی کے رہنما اظھر جتوئی ، بلوچستان کے قوم پرست رہنما روف ساسولی ، پی پی پی سندھ کے رہنما اسماعیل راھو ، سابق ایم اے گل محمد جکھرا نی ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو ، لاھور سے آئے ہوئے پنجاب یونیوورسٹی کے پروفیسر عزیزالدین احمد ، ادین دانشور تاج جویو، یوسف سندھی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رسول بخش پلیجو کو خراج تحسین پیش کیا