وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے گنجان آباد سیکٹروں جی سکس اور جی سیون میںبعض خراب سٹریٹ لائٹس شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گئیں

جمعہ جون 19:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے گنجان آباد سیکٹروں جی سکس اور جی سیون بعض خراب سٹریٹ لائٹس شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گئیں،سٹریٹ لائٹس ڈویژن نے فنڈز کی عدم دستیابی کو بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل سے ضروری مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکٹر جی سکس اور جی سیون کے رہائشیوں نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اکثر سٹریٹ لایٹس خراب ہیں اور اکثر کھمبوں کے بجلی کے تار ہی غائب ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس کے مسئلہ کے باعث تراویح اور سحری کے اوقات میں گھر سے نکلنا،رات کو سودا سلف لانے یا کسی ضروری کام سے باہر جانا اوررات گئے ڈیوٹی پر آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے باعث نئے سامان کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم جلد اس مسئلہ کو حل کر دیا جائے گا۔ انھون نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :