لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میںدوکوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا

پہلے کوارٹر فائنل میں ینگ بلوچ نے ساجدی بلوچ کو 4-0سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ماڑی پور گرین بلوچ اصلاح بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر5-4 سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنالی

جمعہ 8 جون 2018 19:51

لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میںدوکوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا۔پہلے کوارٹر فائنل میں ینگ بلوچ نے ساجدی بلوچ کو 4-0سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ماڑی پور گرین بلوچ اصلاح بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر5-4 سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں جاری پہلے کوارٹر فائنل میں ینگ بلوچ نے ساجد ی بلوچ کو باآسانی 4-0سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں عبداللہ بابا نی11 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 1-0کی برتری دلوادی ۔

(جاری ہے)

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ساجدی بلوچ نے گول برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔

وقفے پر ینگ بلوچ کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں ینگ بلوچ نے ساجدی بلوچ کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے مزید تین گول کرکے مقابلہ4-0 سے جیت کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔ دوسرے ہاف میں مرتضیٰ نے دو مسلسل گول40 ویں منٹ اور49 ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو3-0 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے قبل عبدالرزاق نی57 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 4-0سے سرخرو کردیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ماڑی پور گرین بلوچ اصلاح بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر5-4 سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنالی۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی ، اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میچ میں ایک درجن گول کے مواقع دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ضائع کئے ۔مقررہ قت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے باربر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا۔ جس میں ماڑی پور گرین بلوچ کی ٹیم نے اصلاح بلوچ کو5-4 سے قابو کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہفتہ9 جون ماڑی پور بلوچ کی ٹیم کا مقابلہ سائوتھ کی نامور ٹیم موسی لاشاری سے ہوگا ۔میچ کے ریفری عبدالروف، عبدالخالق، ڈپٹی ریفریز حیدر، رضوان، قیوم کوچ، غلام عباس، میچ کمشنر ابوبکر واجو، ماسٹر نذیر احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#