کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ جون 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاھد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت جمعہ کو ہوئی عدالت میں مشتاق جہانگیری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر17 سے عدالت نمبر5 میں منتقل کیا جائے یہ مقدمہ پہلے خصوصی عدالت نمبر پانچ میں زیر سماعت رہا ہے متعلقہ عدالت کیس سے بخوبی واقف ہے مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی بھی دی جاچکی ہے جبکہ اس مقدمے میں ملزمان غفران محبوب اورمنہاج قاضی بعد میں گرفتار ہوئے ہیں متحدہ کے قائد کے حکم پرصولت مرزا اوردیگر نی1997 میں شاہد حامد کو انکی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کرکے ماردیا تھاعدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی مشتاق اعوان نے کہا کہ مقدمہ کی دوسری عدالت منتقلی کا کوئی جواز نہیںواردات انسداد دہشت گردی ایکٹ 97 کے نفاذ سے پہلے ہوئی تھی مقدمہ خصوصی عدالت کے دائرے اختیار میں نہیں آتاعدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا واضع رہے کہ مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست مدعی بیگم شہناز حامد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

#