لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوں پر کریک ڈائون

صداقت کلینک اور امیدِزندگی ڈرگ ہسپتال سربمہر چارکو اظہارِنوٹسزجاری،67عطائیوں کے اڈے بھی سیل

جمعہ 8 جون 2018 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوںکے خلاف کارروائی کا آغازکرتے ہوئے طبی و نفسیاتی علا ج کی بدترین سہولیات ہونے پردومراکز کو سربمہر کر کے چار کو نوٹسز جاری کردیے جبکہ چارہی مالکان نے اپنے مراکز بند کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،گجرانوالہ اور مر ی میں کارروائی کی اور12 منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوں اور بحالی کے مراکز پر چھاپے مارے۔

مر ی میں واقع صداقت کلینک کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ نہ ہونے اورعلاج کی بدترین سہولیات پر سیل کر دیا۔ اس مرکز میںماہر نفسیات ،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولت تک نہ تھی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری کو اس مرکز کی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گجرانوالہ میں واقع امیدِزندگی ڈرگ ہسپتال کوبھی نامناسب سہولیات اور رجسٹرڈ نہ ہونے پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ نگہبان سنٹرنوشہرہ ورکاںکو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

روشن کل سنٹر کے مالک نے اپنامرکز بند کر دیا ہے۔ لاہورمیں آٹھ مراکز کا دورہ کیا گیا جن میںتین علاجگاہوںاحساس کلینک وحدت روڈ و گلبرگ اور ولنگ ویز کواظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ انکی انتظامیہ کو کمیشن میںپیشی کے لیے احکامات بھی دیدیے ہیں۔ہوپ ری ہیبلیٹیشن سنٹر ،دعا کلینک اور پاک کلینک کے مالکا ن نے مراکز بند کر دیے ہیں۔

مزید برآں لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران کمیشن نے گزشتہ روز67عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے۔کمیشن کی ٹیموں نے ان اضلاع کے مختلف علاقوں میں191علاج گاہوںپرچھاپے مارے۔سب سے زیادہ 27اڈے فیصل آباد میں،ساہیوال میں18،اوکاڑہ میں13 اورلاہور میں نوعطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموںنے جن191مراکزکا دورہ کیا،ان میں سی69عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔