متحدہ مجلس عمل پی کے 72 کی تنظیم سازی مکمل

حاجی گل داد صدر اور مولانا محمد اعجاز جنرل سیکرٹری منتخب ۔ مستقبل ایم ایم اے کا ہے ۔ صابرحسین اعوان

جمعہ جون 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان کے صدارت میں پی کے 72 کا اجلاس ہوا جس میں ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری عاصم ، امیدوار ایم ایم اے پی کے 72 و سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم اور ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل پی کے 72 کی تنظیم سازی کی گئی جس میں حاجی گل داد صدر ، مولانا محمد اعجاز جنر ل سیکرٹری پی کے 72 منتخب ہوئے جب کہ نائب صدور مولانا انعام الرحمان ، مولانا فردوس خان اور رئیس خان ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹریز اخیتار عالم ، مولانا امتیاز اور فضل کریم ،مالیات قاری شاہد اور سیکرٹری اطلاعات معراج الدین مقرر ہوئے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ایم اے صابرحسین اعوان نے کہا کہ ملک میں مستقبل دینی جماعتوں کا ہے اور صوبے میں متحدہ مجلس عمل بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھر ے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوںنے کہاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور دینی جماعتوں کے اکٹھے ہونے سے سیکولر قوتیں پریشان ہیں ۔ آئندہ حکومت ایم ایم اے کی ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ ایم ایم اے کی زونل سطح پر تنظیم سازی کے بعد یوسی اور ویلج کونسل کے سطح پر بھی تنظیم سازی کی جائے گی ۔