کامونکے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید جبکہ اُسکی بیوی کو شدید زخمی کر دیا

مقتول اسلم بھنڈ ر پانچ بچوں کا باپ پنجاب پولیس کا اے ایس آئیتھا

جمعہ جون 19:54

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فوتگی سے واپس آنے والے پانچ بچوں کے باپ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کو شہید کردیا جبکہ اُسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گائوں اگو بھنڈر کا چالیس سالہ پنجاب پولیس کا اے آئی ایس اسلم بھنڈ ر اور اُسکی بیوی ارشاد بی بی نانگر ے دادن میں اپنے کسی عزیز کی فوتگی سے واپس موٹر سائیکل پر گائوں جارہے تھے کہ موضع بلووالی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ اے ایس آئی اسلم بھنڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیااور اُسکی اہلیہ ارشاد بی بی کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ۔

جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر اُسے لاہور میو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔جبکہ ایمن آباد پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر سائنسی طریقے سے تفتیش شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ شہید ہونے والا اے ایس آئی اسلم بھنڈر پولیس لائن گوجرانوالہ میں تعینات تھا۔۔۔