اسلام آباد،بری امام دربار کے سامنے شور شرابہ / بلوہ ، ہوائی فائرنگ ، لائوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ، این او سی کے بغیر جلوس نکالنے کے الزام میں دو الگ الگ مقدمات درج

جمعہ 8 جون 2018 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) بری امام دربار کے سامنے شور شرابہ / بلوہ کرنے، ہوائی فائرنگ کرنے، لائوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ، این او سی کے بغیر جلوس نکالنے کے الزام میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ عبد الستار کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 126-27میں تحریر کیا گیا ہے کہ غلام عباس ، اصغر عباس نے دیگر 7کے ہمراہ بری امام دربار کے سامنے شور شرابہ کیا ، جلوس نکالا جس میں 400کے قریب لوگ موجود تھے۔

دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ، لائوڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا۔ پولیس نے بلوہ، ہوائی فائرنگ ، این او سی کی خلاف ورزی ، غیر قانونی طریقے سے لائوڈاسپیکر کے استعمال سمیت دیگر دفعات لگائی ہیں۔۔۔اعجاز چیمہ