رمضان کا آخری عشرہ ’’خود احتسابی‘‘کے طورپرگزارجائی:ڈاکٹرراغب نعیمی

ہرمسلمان انسان کوگناہوں سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے

جمعہ 8 جون 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رمضان کا آخری عشرہ ’’خود احتسابی‘‘کے طورپرگزارجائے۔ہرمسلمان انسان کوگناہوں سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کرے اور اللہ سے مغفرت طلب کرے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عموماً صدقة الفطر ادا کیا جاتا ہے۔ صدقة الفطر کو اپنی حیثیت کے مطابق ادا کریں ، گندم ، جو ، کشمش اور کجھور ان تمام چیزوں یا ان کے متعین اوزان کی مقرر کردہ قیمت کے ساتھ صدقة الفطر ادا کیا جا سکتا ہے، صدقہ،خیرات،زکواة اور خاص کر رمضان المبارک کے مہینے میں فطرہ کی رقم مستحق افراد کو دی جائے تاکہ حقداروں تک ان کا حق پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں نعیمین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی 9ویں برسی پر ان کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہید پاکستان کانفرنس کل نمازعصر کے بعدجامعہ نعیمیہ میں منعقد ہ ہوگی جس میںملک کے نامو رعلماء کرام ومشایخ عظام،سیاسی سماجی رہنمااورادبی شخصیات اظہار خیال فرمائیں گی۔