شارع فیصل تھانے کی حدود میں 15مئی کو ہونے والے قتل کامعمہ حل ہوگیا

ملزمہ کامقتول رئیس سے کئی ماہ سے معاشقہ تھا،شادی کے اسرار پر روبینہ نے رئیس کو قتل کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن

جمعہ 8 جون 2018 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) شارع فیصل تھانے کی حدود میں 15مئی کو ہونے والے قتل کامعمہ حل ہوگیا ۔پولیس نے مقتول کو قتل کرنے والی ملزمہ روبینہ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ عمر طفیل نے بتایا کہ پولیس نے شارع فیصل تھانے کی حدود میں 15مئی کومقتول رئیس کو قتل کرنے والی ملزمہ روبینہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمہ نے مقتول کو کھانے میں زہر ڈال کر قتل کیا۔ملزمہ کا رئیس سے کئی ماہ سے معاشقہ تھا۔روبینہ مقتول سے سازش کر کے رقم بھی لے چکی ہے۔مقتول نے ملزمہ روبینہ کو شوہر سے طلاق لے کر شادی کا کہا ۔ شادی کے اسرار پر روبینہ نے رئیس کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :