پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی یوم کشمیر و فلسطین منایا گیا

جمعہ 8 جون 2018 20:13

پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی یوم کشمیر و فلسطین منایا گیا اور نہتے مسلمانوں پر بھارتی و اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔ شہر بھر کی مساجد میں علماء و خطباء کرام نے قبلہ اول کی حرمت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

علمائے کرام نے اپنے خطبات میں اسرائیلی و بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ہی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں۔ کشمیر و فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

پوری پاکستانی قوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

علمائے کرام نے کہا کہ مٹھی بھر یہودیوں کو سازش کے تحت فلسطین میں آباد کیا گیا۔ دوسری جانب کشمیر میں بھی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے اسی طرز کی کالونیاں قائم کی جارہی ہیں۔ بیت المقدس مسلمانوں کی ملکیت ہے، اس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز نہیں۔ امریکا، اسرائیل اور بھارت مسلمان ریاستوں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ مسلمان ممالک اگر خاموش رہے تو یہ سلسلہ یہیں رکنے والا نہیں۔ حکمران امریکا، بھارت و اسرائیل کے چالوں کو سمجھیں اور ان کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔