کے ایم سی کے فائر فائٹرز کو ایک ماہ کا فائر رسک الائونس ادا کرنے پر میئر کراچی سے اظہار تشکر

جمعہ 8 جون 2018 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے عیدالفطر سے قبل کے ایم سی کی1200فائر فائٹرز کو ایک ماہ کا فائر رسک الائونس ادا کرنے پر میئر کراچی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ10ماہ کے فائر رسک الائونس سے محروم فائر فائٹرزکو عید کے موقع پر ایک ماہ کا فائررسک الائونس کی ادائیگی یقینااحسن قدم ہے اس سلسلے میں ادائیگی کا شیڈول تیار کیا جائے تاکہ بے یقینی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میئر کراچی سے تنخواہوں کی ادائیگی کو 12جون تک یقینی بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قریب المرگ پنشنرز کو انکے قانونی واجبات ادا کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :