ژوب سے پشاور موٹرکار کے ذریعے 120قیمتی چکور سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 8 جون 2018 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں درابن چیک پوسٹ پرکامیاب کاروائی کے دوران ژوب سے پشاور موٹرکار کے ذریعے 120قیمتی چکور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پکڑے گئے قیمتی چکور نیشنل وائلڈ لائف پارک شیخ بدین میںچھوڑ دیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کو اطلاع ملی کہ ایک سمگلر ژوب سے پشاورقیمتی چکورسمگل کر رہاہے تاہم اس اطلاع پردرابن چیک پوسٹ پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مقامی پولیس کے ہمراہ چیکنگ سخت کر دی۔

اس دوران آنے والی مو ٹر کا ر نمبر AWU-1411کو روکا گیا جس میں 2سمگلر بادشاہ حسین سکنہ پاڑا چنار اورعلی رضا سکنہ پشاورسوارتھے۔ موٹرکارکی تلاشی کے دوران موٹرکارمیں چھپائے گئے 120قیمتی چکوربرآمدکرلیے گئے۔بعدازاں ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں رینج آفیسر درابن خلیل کنڈی،رینج آفیسرٹانک عبدالرحمان اورڈپٹی رینج آفیسرشیخ بدین محمد ثاقب نے پکڑے گئے چکوروں کوشیخ بدین نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :