اسفندیار ولی خان کا رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 8 جون 2018 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ملک کے نامور سیاستدان ، ادیب اور اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا ملک کی سیاست میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے اور عوامی تحریک سے لے کر اے این پی تک ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کا شمار اے این پی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے زندگی میں پارٹی کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں جو تاریخ کا اہم باب ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے این پی غم کی اس گڑھی میں ان کے ساتھ ہے ، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :