بلوچستان نیشنل مومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میر سکندر خان ملازئی سمیت دیگر عہدیداروں نے بی این ایم سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

جمعہ 8 جون 2018 20:15

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بلوچستان نیشنل مومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر میر سکندر خان ملازئی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات فیض درانی ،مرکزی ضلعی صدرصالح باروزئی ضلعی جنرل انجینئربلال ملازئی سمیت دیگر تحصیل جنرل سیکرٹری اور یونٹ سیکرٹریز درجنوں عہدیداروں سمیت بی این ایم سے پریس کانفرنس کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور بی این ایم کے قائد کی غلط فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حلقہ پی بی 35 سے میر سکندر ملازئی ،آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے پریس کانفرنس سے میر سکندر ملازئی فیض درانی صالح محمد باروزئی خلیل احمد باروزئی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ہم نے نیشنل پارٹی سے نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیکر ڈاکٹر حئی بلوچ کی قیادت میں بی این ایم کی بنیادی سیاسی ڈھانچہ رکھ کر دن رات محنت کرکے بلوچستان میں بی این ایم کو مختصر مدت میں فعال بنا دیا مگر موجودہ حالات میں ڈاکٹرحئی نے تمام سیاسی ورکروں کی سیاسی امیدوں پر پانی پھیر دیا انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح پر الیکشن 2018 کے لیئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دیا اور مستونگ میں مرکزی ضلعی تحصیل اور یونٹ سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 267 کے لیئے اقبال زہری اور پی بی 35 کے لیئے میرسکندر ملازئی کا نام تجویز کیا مگر پارلیمانی بورڈ میں ڈاکٹر حئی بلوچ نے ڈکٹیٹر شپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی بی 35 کے لیئے ایک ایسے امیدوار کا فیصلہ کیا جو سیاست سے باکل نابلد ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم سمجھتے ہیں کہ بی این ایم میں سیاسی کارکن کی کوئی حیثیت نہیں یہاں صرف مفادات کی سیاست چلتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی عہدیداروں ضلعی صدر تحصیل عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز باقاعدہ بی این ایم سے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور پی بی 35 سے ا?زاد الیکشن لڑینگے اور عام انتخابات کے بعد دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل طے کرینگی.انھوں نے کہاکہ ان کیخلاف عوام کو اصل حقائق سے آگاکرنے کیلئے وائیٹ پیپر شائع کیاجائیگا�

(جاری ہے)

۔