مقبوضہ کشمیر، زمرودہ حبیب کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریو ں کی حالت زار پر اظہار تشویش

جمعہ 8 جون 2018 20:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںکشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے مختلف جیلوں اورتھانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے زمرودہ حبیب نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نظر بندوں کو سخت ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنیدختران ملت کی سربراہ ر آسیہ اند رابی ،ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی اور ضلع اسلام آباد کی دو سگی بہنوں کی مسلسل نظر بندی کو انتہائی بہیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے آسیہ اندرابی سمیت غیرقانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ زمردہ حبیب نے عالمی ریڈ کراس سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :