راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ 8 جون 2018 20:17

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیرمیں کہیں کہیں تیزہواوں/اندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم ژوب اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب کے مقام پر 12اور خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، سبی50، نورپورتھل48، بہاولنگر، جیکب آباد47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔