گذشتہ 15 سالوں سے ماہ رمضان میں روزانہ سینکڑوں روزے داروں کی افطاری کروانے والے محمد خورشید سے ملئیے

محمد خورشید 15 سالوں سے مسجد نبوی میں گیٹ نمبر 8 کے پاس ہر رمضان میں روزے داروں کی خاطر داری کرتے ہیں ،اب ان کے بچے بھی اس کارخیر میں اپنے والد کے مددگار بن چکے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 20:14

گذشتہ 15 سالوں سے ماہ رمضان میں روزانہ سینکڑوں روزے داروں کی افطاری ..
مدینہ منورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) : 15 سالوں سے ماہ رمضان میں روزانہ سینکڑوں روزے داروں کی افطاری کروانے والے محمد خورشید سے ملئیے۔ محمد خورشید 15 سالوں سے مسجد نبوی میں گیٹ نمبر 8 کے پاس ہر رمضان میں روزے داروں کی خاطر داری کرتے ہیں ،اب ان کے بچے بھی اس کارخیر میں اپنے والد کے مددگار بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں حرم رسول میں ہر سال ماہ رمضان میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔

یہاں ہر روز ہزاروں ، لاکھوں فرزاندان توحید صحن رسولﷺ میں اپنا روزہ افطار کرتے ہیں جس کا اہتمام مخیر حضرات کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ان مخیر حضرات میں صرف اہل مدینہ ہی نہیں بلکہ غیر ملکی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ان میں اہل پاکستان کا کردار بھی نمایاں ہو تا ہے اور ایسے ہی پاکستانیوں میں سے ایک ہیں محمد خورشید ۔

(جاری ہے)

محمد خورشید 15 سالوں سے مسجد نبوی میں گیٹ نمبر 8 کے پاس ہر رمضان میں روزے داروں کی خاطر داری کرتے ہیں ،اب ان کے بچے بھی اس کارخیر میں اپنے والد کے مددگار بن چکے ہیں۔

اس حوالے سے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے محمد خورشید کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خدمت بجا لاتے ہوئے عرصہ 15 سال سے زیادہ ہوچکا ہے ۔میرے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں کام کرنے کی جگہ دی ہوئی ہے اور ہم کام کر رہے ہیں۔میرے بچے بھی اور میرے دوست یار سب اس کار خیر میں میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے آنکھ کھولی تو مجھے یہی خدمت کرتے دیکھا اور یہ چھوٹ چھوٹے تھے تب سے اس کام میں میراہاتھ بٹا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ افطار میں پانی ،ٹھنڈا ،پھل اور دیگر چیزیں مہمانان رسول کو پیش کی جاتی ہیں۔محمد خورشید کے ایک دوست ایسے بھی ہیں جو ہر سال امریکہ سے مدینہ آتے ہیں اور اس کار خیر میں محمد خورشید کا ساتھ دیتے ہیں ۔
اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں گزشتہ 6 سالوں سے ہر سال یہاں آتا ہوں۔اس حوالے سے اردو پوائنٹ کے نمائندے جہانزیب نے محمد خورشید کے بیٹوں معاذ اور مدثر کے افطار کیا اور خصوصی دعا بھی۔

معاذ اور مدثر نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں بہت خوشی ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنے والد کے ساتھ ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم چھوٹے چھوٹے تھے تب سے یہ کام کرتے آرہے ہیں اور تاحال کر رہے ہیں یہ سب ایک بہت اچھا احساس ہے۔صحن نبوی سے افطار کا احوال دیکھئیے جہانزیب منہاس کے ساتھ ارد و پوائنٹ کے پلیٹ فارم سے.