کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا

جمعہ 8 جون 2018 20:31

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میںایک حملے میںبھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدیدزخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے کیرن میںفوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملے کیا جس سے دو فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے بعد ازاں ایک فوجی دم توڑ گیا۔ حملے کے بعد بھارتی فوجیوںنے متعلقہ علاقے میں پہنچ کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔