جامعہ کراچی: بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ جون 20:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی خضرہ فاطمہ بنت سید سعادت حسین چشتی سیٹ نمبر13705 نے 2044 نمبرزکے ساتھ پہلی پوزیشن ،پرنون مشتاق بنت مشتاق احمد انصاری سیٹ نمبر13706 نی2025 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد مزان بُلادی ولد نیاز علی بُلادی سیٹ نمبر13713 نے 2003 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 31 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 64.52 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :