Live Updates

تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جعلی ڈگری ہولڈر اور پاکستان ایئر فورس کے سزا یافتہ شخص کو ٹکٹ دے دیا

سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا 1977میں کورٹ مار شل ہو اتھا، ایف اے کئے بغیر بی اے کی ڈگری حا صل کرنے کا بھی انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جون 2018 20:24

تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جعلی ڈگری ہولڈر اور پاکستان ایئر فورس ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جعلی ڈگری ہولڈر اور پاکستان ایئر فورس کے سزا یافتہ شخص کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا 1977میں کورٹ مار شل ہو اتھا، ایف اے کئے بغیر بی اے کی ڈگری حا صل کرنے کا بھی انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے طویل انتظار کے بعد بالآخر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی 175 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ ان تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ ناموں میں زیادہ تر وہی امیدوار ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری ایک متنازعہ شخص کو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا جڑانوالہ سے سابق ایم این اے نواب شیر وسیر پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شا مل ہوا اور پی ٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا خواہش مند ہے۔ تحریک انصاف نے اس رہنما کو ٹکٹ بھی دے دیا ہے۔ تحقیقات کے دوران اہم معلومات سا منے آئیں موصوف نے ایف اے کیے بغیر ہی بی اے کی ڈگری حا صل کر لی۔ جبکہ پاکستان ایئر فورس میں ملازمت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر 1977میں انکا کورٹ مار شل ہوا اور انہیں 6ماہ کی قید کی سخت سزا سنا ئی گئی۔

نواب شیر وسیر نے سزا کے خلاف ملک کی تمام عدا لتوں میں اپیلیں کی جو مسترد ہو گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نواب شیر وسیر اس وقت حیران ہو گیا جب انہیں پتہ چلا پی ٹی آئی نے تمام معلوما ت حا صل کرلی ہیں رابطہ کر نے پر انہوں پاکستان ایئر فورس سے ہو نے والی سزا تسلیم کر لی۔ تاہم اس کے باوجود تحریک انصاف نے موصول کو ایم این اے کی سیٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات