سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت بھی انکے کام نہ آ سکی

پاکستان تحریک انصاف کے پأرلیمانی بورڈ نے پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری ،سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف کو تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ مل سکا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ جون 20:30

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت بھی انکے ..
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء ) :سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت بھی انکے کام نہ آ سکی۔ پاکستان تحریک انصاف کے پأرلیمانی بورڈ نے پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ،سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔

جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔

(جاری ہے)

یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔

انہی میں سے ایک سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی تھیں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کر لی لیکن ٹکٹ کے حصول کے لیے انہیں ڈار برادران کا سامنا کرنا تھا۔ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان میں مخاصمت پہلے روز سے جاری تھی اور بیچ میں ایسی خبریں بھی آرہی تھیں کہ فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم بعد میں فردوس عاشق اعوان نے ان خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہوں ،،میرا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی ارداہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور لوگ اس میں سے چھلانگیں لگا لگا کر باہر نکل رہے ہیں۔

مجھے سیاسی خودکشی کا شوق نہیں جو میں اس میں جا کر سوار ہو جاوں۔تاہم تحریک انصاف نے ایک بار پھر فردوس عاشق اعوان کو زور کا جھٹا دے ڈالا ہے ۔سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت بھی انکے کام نہ آ سکی۔ پاکستان تحریک انصاف کے پأرلیمانی بورڈ نے پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ،سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ مل سکا جبکہ عثمان ڈار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔