نیوزی لینڈ نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بڑا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، نیوزی لینڈ ویمن نے آئرلینڈ ویمن کے خلاف 4 وکٹوں پر 490 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر سنگ میل عبور کیا

جمعہ 8 جون 2018 20:49

نیوزی لینڈ نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بڑا مجموعہ ترتیب ..
ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نیوزی لینڈ نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں بڑا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، نیوزی لینڈ ویمن نے گزشتہ روز آئرلینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 490 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر سنگ میل عبور کیا، کپتان سوزی بیٹس نے 151 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیلی، میڈی گرین 121 رنز بنا کر دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، آمیلیاکر 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، نیوزی لینڈ نے ون ڈے کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اپنا ہی 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 1997ء میں پاکستان ویمن کے خلاف 455 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔