Live Updates

عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کر دیا

یہ نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا، ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،فطری امر تھا کہ سب ٹکٹس دینا ممکن نہ تھا،نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے لی،دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا،جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں،چئیرمین تحریک انصاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 20:42

عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء ) :عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کر دیا ۔،چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا، ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،فطری امر تھا کہ سب ٹکٹس دینا ممکن نہ تھا،نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے لی،دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا،جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔

یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔انکے آنے کا مقصد جو بھی ہو تاہم انکی سیاسی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ شمولیت کرنے والوں کا ماضی پارلیمانی سیاست میں خاصا روشن رہا تھا ۔اس صورت میں جب کہ پاکستان تحریک انصاف میں دسیوں الیکٹیبلز انتخابات سے چند ماہ قبل آچکے ،ان میں سے کس کو ٹکٹ جاری کیا جائے اور کن کو نہیں ۔

یہ چیز بھی پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک بڑا امتحان تھی ۔تاہم آج پاکستان تحریک انصاف کے پأرلیمانی بورڈ نے پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں اور بہت سے نامی سیاستدان ٹکٹ سے محروم رہے ہیں جن میں سے ایک سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی ہیں ۔تاہم ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے بھی چئیرمین تحریک انصاف نے اپنا پیغام جاری دیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی بورڈ نے زیادہ تر حلقوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا۔یہ نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا، ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔فطری امر تھا کہ سب ٹکٹس دینا ممکن نہ تھا۔امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا، نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے۔انکا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے لی۔

دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب بڑا خواب ہے۔میرٹ کاپورا دھیان رکھتےہوئےبہترین امیدوارمیدان میں اتارنےکی کوشش کی۔نئےپاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلیے ہمارےساتھ نکلیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات