عبدالرشید بھٹی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، حمزہ شہباز سے ملاقات

صوبائی حلقہ 172سے انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدائت ،پارٹی کو ایک کھرا اور سچا لیڈر ملا ہے ،حمزہ

جمعہ 8 جون 2018 20:53

عبدالرشید بھٹی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، حمزہ شہباز سے ملاقات
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی نے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ،انہوں نے سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں ،سابق ایم این اے ملک رشید احمد ،سابق ایم این اے و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 136ملک محمد افضل کھوکھر ،سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 135ملک سیف الملوک کھوکھر کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں حمزہ شہباز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر جمیل اصغر بھٹی ،سانول رشید بھٹی اور عمیر شبیر بھٹی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میاں حمزہ شہبازنے عبداالرشید بھٹی کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور امیدوار صوبائی اسمبلی 172کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کہا ،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قابل فخر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اس بات پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے عوام کا ہردلعزیز نمائندہ اور دبنگ سیاستدان ہماری پارٹی کو دیا ہے ،یقینا عبدالرشید بھٹی کا حلقہ میں ایک اہم مقام ہے ،عوام میں مقبولیت کی وجہ سے ان کا ووٹ بینک بولتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اب اس کا ذکر ضروری نہیں ہمیں سب پتہ ہے ،لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری پارٹی میں ایک کھرااور سچا شخص شامل ہوا ہے ،جس نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،حمزہ شہباز نے کہا کہ بھٹی صاحب آپ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ،تو اب آپ کو پتہ چلے گا کہ پاکستان میں ا گر کوئی عوامی جماعت ہے تو وہ صرف ن لیگ ہے اور اگر قائدین ہیں تو وہ صرف نوازشریف اور شہبازشریف ہیں ،انہوں نے ملک محمد احمدخاں ا ور ملک رشید احمدخاں کا شکریہ بھی ادا کیا ،جنہوں نے عبدالرشید بھٹی کو مسلم لیگ ن میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ بھٹی صاحب آپ پورے جوش و خروش سے اپنی کمپین شروع کریں ،،جمیل اصغر بھٹی اور دیگرنے بھی حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا ۔