کراچی: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام سے شہری شدید پریشانی کا شکار

جمعہ کی نماز کے بعد یوم القدس کی ریلی کے باعث ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں بند رہیں

جمعہ 8 جون 2018 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوئے۔کراچی میں جمعہ کی نماز کے بعد یوم القدس کی ریلی کے باعث ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں بند رہیں۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے علاقے صدر،گرومندر،نمائش،گارڈن کیاطراف بدترین ٹریفک جام رہا۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہری پبلک ٹرانسپورٹ چھوڑکرپیدل سفرکرنے پرمجبور ہوگئے۔