عام انتخابات:پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا

جمعہ جون 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) کراچی سے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لیئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا، عامر لیاقت کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ عامر لیاقت کراچی کے حلقہ این اے 245 سے میدان میں اتریں گے۔این اے 244 سے علی زیدی، عارف علوی حلقہ این اے 247، فیصل واوڈا حلقہ این اے 249، عمران اسماعیل حلقہ این اے 254، حلیم عادل شیخ این اے 237 ملیر سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔۔ایم کیو ایم پاکستان سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رشید گوڈیل کو بھی حلقہ این اے 243 سے کاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی۔ #