عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے 13 جون کوالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

جمعہ 8 جون 2018 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے 13 جون کو اہم اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے 13 جون کو اجلاس طلب کر لیا ،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں عام انتخابات کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا ،جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے امور طے کیے جائیں گے،اجلاس میں انتخابات کے موقع پر فوج،رینجرز کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا۔