تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ہفتہ لگاتار پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے باوجود غلطیوں سے بھری امیدواروں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں حلقہ این اے 84سے ڈاکٹر عمار کانام شامل ، حقیقت میں بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری

جمعہ جون 21:06

تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ہفتہ لگاتار پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ہفتہ لگاتار پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے باوجود غلطیوں سے بھری امیدواروں کی فہرست جاری کردی ، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عمار علی حسین خان کو ٹکٹ کے اجراء کا بتایا گیامگر حقیقت میں سابق رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کوگوجرانوالہ سے ٹکٹ جاری کی گئی ، پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے بعد ازاں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے این اے 84گوجرانوالہ سے بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے تصدیق کردی ۔