وزارت مذہبی امور حج 2018ء کیلئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کریگی

جمعہ 8 جون 2018 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) وزارت مذہبی امور حج 2018ء کیلئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کریگی۔ ذرائع کے وزارت مذہبی امور اور 4 ایئر لائنوں کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو کے متعلقہ حکام اور وزارت مذہبی امور کے جائنٹ سیکرٹری کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ، وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرکے جون کے آخری ہفتہ میں جاری کردیگی۔