Live Updates

پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، (ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دے گی ‘یاسمین راشد

پوری قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کر نے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا اور 25جولائی کو بلے پر مہر لگانا ہو گی‘افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 8 جون 2018 21:06

پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، (ن) لیگ کو سیاسی میدان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور (ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دے گی ، پوری قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا اور 25جولائی کو بلے پر مہر لگانا ہو گی ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے قوم کو لوٹ مار ، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے ۔

وہ این ای125میں مقامی رہنما کی جانب سے پارٹی رہنمائوںاور کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہی تھیں ۔انہوںنے کہاکہ ( ن)لیگ اب عورتوں کا سہار ا لیکر اپنی رہی سہی سیاسی ساکھ بھی ختم کررہی ہے ، شہباز شریف کے تمام ناکام منصبوبے ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہباز شریف کی ڈرامہ باز ی بے نقاب ہو چکی ،نادم اعلیٰ کو اپنی 10 سالہ دورے اقتدار کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شہباز شریف نے عوام کے وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہا کہ نواز شریف کی طر ح شہباز شریف بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے۔عوام شہباز شریف کے دس سالہ سیاہ دورہ اقتدار کو کبھی نہیں بھولے گی،شہباز شریف نے تمام ناکام منصوبوں میں صرف مال بنایاہیں،پنجاب کی10سالہ سیاہ ترین دور میں عوام کی بھلائی کیلئے کچھ بھی نہیں ہوا اور بدترین اقتدار اپنے انجام کو پہنچا ہے، تحریک انصاف الیکشن میں جیت کیلئے پر امید ہے اس مرتبہ دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات