Live Updates

حسن عسکری نے اپنے کالمز میں سب پر تنقید کی مگر لگتا ہے (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے‘اعتزاز احسن

ن) لیگ بوکھلا گئی ،نگران سیٹ اپ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا‘ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی سروسز ہسپتال میں سینئر صحافی اسد کھرل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا ، حسن عسکری نے اپنے کالمز میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی مگر لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، اسد کھرل پر حملے کے ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں سینئر صحافی اسد کھرل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے اسد کھرل سے حملے کے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، کسی پر بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے، حکومت اسد کھرل کے حملے کے ملزمان کو بے نقاب کرے قانون کی گرفت میں لائے، پی پی پی ہر فورم صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرے گی۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حسن عسکری درویش صفت آدمی ہیں ، انہوں نے سینکڑوں کالم لکھے جن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اگر (ن ) لیگ والوں پر تھوڑی بہت تنقید کر دی تو کیا ہو گیا انہوں نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ پوزیشن لی لیکن لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے اور (ن) لیگ بوکھلا گئی ہے اور حسن عسکری کو متنازع بنایا جا رہا ہے تاکہ بعد میں کہا جا سکے کہ ان کی وجہ سے ہارے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ انتخابات میں اثر انداز نہیں ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات