حامد سعید کاظمی کی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت، این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعہ جون 21:16

حامد سعید کاظمی کی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت، این اے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جمعے کو ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زردری، حامد سعید اظمی و تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ے مقابلے میں الیشن لڑاناچاہتے ہیں، تاہم سابق وزیر نے نے این اے 156 سے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا،حامد سعید اظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے اغذات نامزدگی جمع رائے تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقے سے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حامد سعید کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حامد سعید نے آصف زرداری کو انکار کیا، اس سے عمران خان کو آگاہ کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کے فیصلے سے وہ ہمارے بہت نزدیک ہوگئے ہیں۔