Live Updates

تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کیلئے ابتدائی مرحلے میں 21امیدواروں کا اعلان کردیا

جمعہ 8 جون 2018 21:16

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کیلئے ابتدائی مرحلے میں 21امیدواروں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ایس ون جیکب آباد سے محمد اسلم ابڑو، پی ایس 3سے سخی عبدالرزاق خان ، پی ایس 10لاڑکانہ سے امیر بخش بھٹو ، پی ایس 18گھوٹکی سے شہریار خان ، پی ایس 21گھوٹکی سے میر افتخار احمد خان ، پی ایس 22سکھر سے غلام علی عباس، پی ایس 23سے غلام شاہ مردان شاہ عرف زاہد شاہ ، پی ایس 36نوشہرو فیروز سے شاہ نواز جتوئی ، پی ایس52 عمر کوٹ سے اصغر علی ، پی ایس 53سے دوست محمد ، پی ایس 67حیدر آباد سے عمید علی جونیجو، پی ایس 68ٹنڈومحمد خان سے محمد الطاف نظامنی ، پی ایس 69سے سید ذوالفقار علی شاہ ، پی ایس 78ٹھٹھہ سے زیب نیازی ، پی ایس 83دادو سے احسان علی جتوئی ، پی ایس 84سے صداقت علی جتوئی ، پی ایس 85سے عاشق علی زونیر، پی ایس 86دادو بندہ علی لغاری ، پی ایس 99کراچی سے حلیم عادل شیخ ، پی ایس 110سے خرم شیر زمان اور پی ایس 111کراچی سے عمران اسماعیل کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات