Live Updates

تحریک انصاف کاعام انتخابات میںبلوچستان اسمبلی کیلئے ابتدائی مرحلے میں 23امیدواروں کا اعلان

جمعہ 8 جون 2018 21:16

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میںبلوچستان اسمبلی کیلئے ابتدائی مرحلے میں 23امیدواروں کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی بی 2ژوب سے محمد نواز مندوخیل ، پی بی 4لورالائی سے نقیب اللہ خان ، پی بی 5دکی سے محمد اشرف ، پی بی 7سبی سے سردار یارمحمدرند، پی بی 8بورخان سے محمد طارق ، پی بی 16جھل مگسی سے سردار یار محمد رند، پی بی 17کچی سے میر سردار خان رند، پی بی 19پشین سے سید شاہ نوازکرل ،پی بی 24کوئٹہ سے منیر احمد کاکڑ، پی بی 26کوئٹہ سے محمد ادریس، پی بی 29کوئٹہ سے عبدالباری ، پی بی 31کوئٹہ سے عطا محمد ، پی بی 32کوئٹہ سے فہمیدہ کوثر، پی بی 33نوشہ کئی سے چنگیز خان ، پی بی 34چاغی سے امان اللہ ، پی بی 35مستونگ سے محمد فیصل ، پی بی 36شہید سکندرآباد سے عبداللہ علی ، پی بی 38خضدار سے محمد ملوک ، پی بی 40سے عبدالرحمان ، پی بی 43پنجگور سے اسد اللہ بلوچ، پی بی 47سے وارث علی ، پی بی 49لسبیلہ سے عامر حسین ، پی بی 51گوادر سے مولا بخش کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات