Live Updates

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن،این اے 84 سے عامر علی کو ٹکٹ جاری کر کے واپس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 84 سے چوہدری بلال اعجاز کو عامر علی کی جگہ ٹکٹ جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 8 جون 2018 21:10

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن،این اے 84 سے عامر علی کو ٹکٹ جاری کر کے واپس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن،این اے 84 سے عامر علی کو ٹکٹ جاری کر کے واپس لے لیا پاکستان تحریک انصاف نے این اے 84 سے چوہدری بلال اعجاز کو عامر علی کی جگہ ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے پاکستان کے حالیہ سیاسی منظر نامے میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک تگڑی سیاسی پارٹی تسلیم کیا جارہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے ایسے نئے ٹرینڈز پاکستانی سیاست میں متعارف کروائے ہیں جنکا مکمل کریڈٹ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور انکی پارٹی کو جاتا ہے۔

جہاں پاکستان کے حالیہ سیاسی منظر نامے میں بہت سی اصلاحات کا سہرا تحریک انصاف کے سر جاتا ہے وہیں ایک سیاسی کمزوری بھی تحریک انصاف کی پہچان بن چکی ہے اور وہ ہے یوٹرن یعنی فیصلہ کر کے واپس لے لینا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ عرصے میں اتنے یوٹرن لے لئیے کہ مخالفین نے تحریک انصاف کا نام یوٹرن پارٹی اور عمران خان کا نام یوٹرن خان رکھ دیا ہے ۔

بسا اوقات لئیے جانے والے یوٹرن کی وجہ سے پارٹی اور پارٹی کارکنان کو خاصی خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حالیہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ بھی اسکی تازہ ترین مثال ہے جہاں تحریک انصاف نے پہلے ناصر سعید کھوسہ کا نام حکومت کے ساتھ مل کر فائنل کر لیا اور اگلے ہی روز نام واپس لے لیا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو خاصی شرمندگی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول و عرض میں اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ایسے موقع پر تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت نہیں چھوڑی ۔تحریک انصاف نے پہلے این اے 84 گوجرانوالہ سے عامر علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا اور بعد میں اسی فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے عامر علی سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔عامر علی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ہیں۔تحریک انصاف نے اب این اے 84 سے چوہدری بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات