نیب لاہور کی کارروائی ،ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس میں ایک اور ملزم سرگودھا سے گرفتار

ملزم محمد وقاص کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 13جون تک کا ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعہ جون 21:16

نیب لاہور کی کارروائی ،ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس میں ایک اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی ملزم محمد وقاص کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب مرکزی ملزم احمد سیال کے قریبی ساتھی ملزم محمد وقاص کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم نے عوام کو منافع کا لالچ دیتے ہوئے 5000 موٹر سائیکل بک کروائے جبکہ بطور کمیشن 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے، نیب لاہور کی جانب سے گزشتہ ہفتے 17 ملزمان کو اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مجموعی طور پر 26 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے،ملزمان نے عوام سے کم وبیش 11 ارب روپے منافع کا لالچ دیتے ہوئے لوٹے، تمام ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری جبکہ مزید ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ نیب حکام نے ملزم محمد وقاص کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 13جون تک کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :