چیف جسٹس کے دورہ کے بعد جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بحال ہو گئی

جمعہ 8 جون 2018 21:16

چیف جسٹس کے دورہ کے بعد جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بحال ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ کے بعد جناح ہسپتال کی دو ماہ سے بند ایم آر آئی مشین بحال ہو گئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی جانب سے دورہ کے دوران ایم آر آئی مشین کی بندش پر اظہار برہمی کیا گیاتھا۔ ایم آر آئی مشین کی ہیلیم گیس پوری کر دی گئی ہے اور دو ماہ سے بند ٹیسٹوں کی سہولت دوبارہ بحال ہو گئی ہے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔