8ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر (ن) لیگ سرخرو ہو گی‘پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر

ملکی تاریخ کے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے اورنے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے بچائے‘خطاب

جمعہ جون 21:16

8ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر (ن) لیگ سرخرو ہو گی‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے ہیں اورہم نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں، ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے توانا و خوشحال بنانا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا، ہماری قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آرہی ہے ، اور عوام جان چکے ہیں کروشن پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے۔ نئی نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک اور ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔