نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی نگران وزیراعلیٰ کی افسروں اور عملے سے ملاقات،فرداً فرداً ہاتھ ملایا

جمعہ 8 جون 2018 21:16

نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،
لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری رضوی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہائوس سے وزیر اعلیٰ آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورنگران وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور تمام افسروں اور عملے سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔